اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ احسن اظفر کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ احسن اظفر نے ملاقات کی ،ملاقات میں وزیرِ اعظم کو سرمایہ کاری بورڈ میں جاری اصلاحات اور تنظیمِ نو پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے نئے بورڈ آف ڈائیرکٹرز کی تعیناتی اور اسے مزید موثربنایا جا رہا ہے،سرمایہ کاری بورڈ کو ایک سسٹین ایبل ادارہ بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں، سرمایہ کاری بورڈ آئندہ سال بین الاقوامی سرمایہ کاری سمٹ اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی ایک علیحدہ سرمایہ کاری سمٹ منعقد کرنے جا رہا ہے۔وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ سے بورڈ آف ڈائیرکٹرز کی تعیناتی کیلئے تجاویز طلب کرنے کے ساتھ ساتھ مزکورہ اقدامات کی تکمیل کو معینہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker