
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب سے ہونگی؟ نئے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اہم اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہونے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گیا۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئیں اور این سی او سی اجلاس میں سفارشات پر بحث بھی کی گئی۔این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا جبکہ برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سردیوں کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کی جائیں گی۔وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ چھٹیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔