اہم خبریںپاکستانتعلیم

حکومت کا تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد،وفاقی حکومت نے 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بین الصوبائی سیکریٹری تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام صوبوں سے تعطیلات پر سفارشات حاصل کی گئیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں این سی او سی حکام کی جانب سے چھٹیاں جنوری میں کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ وفاق کی جانب سے 25 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں کرنے کی تجویز دی گئی۔اجلاس کے بعد اب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ 25 دسمبر سے 4 جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، یہ تجویز منظور کرلی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن متعلقہ ڈپارٹمنٹ جلد جاری کردے گا۔ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بارے تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئیں، حتمی اتفاق رائے کے لئے فیصلہ بدھ کو کیا جائے گا۔ تمام صوبوں اور ٹیکسٹ بک بورڈز کو کیبنٹ کا اپرووڈ پولیٹیکل میپ کتابوں میں پبلش کرنے کی ہدایات دی گئی، اس سے پہلے مختلف صوبوں میں مختلف میپ شائع کیے جا رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker