
اسلام آباد ، وزیر اعظم عمران خان سے وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے ملاقات کی ،وزیراعظم کو انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او)کے ہونے والے انتخابات پر بریفنگ دی گئی
مزید برآں وزیر اعظم کو بین الاقوامی میری ٹائم ٹرانسپورٹیشن بزنس میں پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کرنے کیلئے آئی ایم اوکنونشن کے دوران برطانیہ، قطر، سعودی عرب، ملائیشیا اور مالدیپ کے وزرائے ٹرانسپورٹ کے ساتھ ہونے والی سائیڈ لائن ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا۔اسکے علاوہ حکومت کے سی فیئررز کی سہولت کیلئے اقدامات ، کرونا وبا کے دوران بہتر پالیسیوں کی بدولت بندرگاہوں پر بہتر انتظام اور کراچی میں کراچی پورٹ کی ویکسینیشن مہم کے بارے میں مثبت تاثرات سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے عالمی بحری تجارت میں پاکستان کا کردار بڑھانے کے لیے وزیر بحری امور کی کاوشوں کو سراہا۔