
اسلام آباد ، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )میں اکھاڑ پچھاڑ جاری، مزید تین افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 16کے سب انجینئر سید مظہر عباس کو سینیٹیشن ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول تھری کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے ، جونیئر اسسٹنٹ محمد اعجازکا اسٹیٹ مینجمنٹ ون سے ایچ آر ڈی ڈائریکٹویٹ ون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ،تقرری کے منتظر جونیئر اسسٹنٹ سمیر بشیر کا اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔