
اسلام آباد ،حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے پولیس سروس گروپ کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سرو س گروپ کے گریڈ 20کے وقار الدین سید کی خدمات اسلام آباد سے گلگت بلتستان کے سپرد کر دی گئی ہیں ،پولیس سروسز کے گریڈ 20 کے افسر محمد سلیم کی خدمات موٹروے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں، پولیس سروس کے گریڈ 20 کے جہانزیب نذیر خان کی خدمات پنجاب حکومت سے وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں ،گریڈ 19کے محمد فیصل کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کر لی گئی ہیں ، گریڈ 18 کے کیپٹن ریٹائرڈ مظہر اقبال کی خدمات بھی وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں ،گریڈ 18 کے لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کامران احمد کی خدمات بھی وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں ، پولیس سروس کے ضیاالدین احمد کی خدمات بھی وزارت داخلہ کے سپردکر دی گئی ہیں ، گریڈ 18 کے تصور اقبال کی خدمات بھی وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں ، پولیس سروس کے سید علی کا تبادلہ وزارت داخلہ میں کر دیا گیا ہے ، پولیس سروس کے ڈاکٹر فہد احمد کی خدمات پنجاب سے وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں ،پولیس سروس کے گریڈ 20 کے اویس احمد کی خدمات بھی وزارت داخلہ کے سپرد کر دی گئی ہیں ، گریڈ 19 کے فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ فرخ رشید کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں ، پولیس سروس کے گریڈ 19 کے محمد سلیمان کی خدمات خیبرپختونخواہ حکومت کے سپردکر دی گئی ہیں ، پولیس سروس کے گریڈ 19کے سرفراز ورک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔گریڈ 19کے افسر عرفان طارق کی خدمات اسلام آباد پولیس سے خیبرپختونخوا کے حوالے کر دی گئی ہیں ، گریڈ 18کے افسر سید محمد بلال کی خدمات وفاق سے خیبرپختوانخوا کے حوالے کر دی گئی ہیں ، گریڈ 18کے افسرمصطفی تنویر کی ایف آئی اے میں تعیناتی کیلئے خدمات اسلام آباد پولیس سے وزارت داخلہ کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔ گریڈ 18کے افسر محمد عمر خان کی خدمات اسلام آباد پولیس سے کے پی کے کے سپرد کر دی گئی ہیں ، گریڈ 18کے افسر سرفراز ورک کی خدمات وفاق سے پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں، گریڈ 18کے افسر عبدالواہاب کو اسلام آباد پولیس سے پنجاب بھیج دیا گیا ہے ، نوشیرواں علی کی خدمات وفاق سے بلوچستان کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔