اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال،سی ڈی اے ،اللہ والے ٹرسٹ میں مفاہمت کی یاد داشت طے

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سی ڈی اے اور غیر سرکاری ادارے اللہ والے ٹرسٹ کے درمیان 30 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال کا معاہدہ خوش آئند ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ بیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کروانے کے لیے سرکاری سطح پر کام کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے اور غیر سرکاری ادارے اللہ والے ٹرسٹ کے مابین 30 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال اور مینٹیننس کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اور پہلے فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سی ڈی اے کے ڈائریکٹر واٹر سردار خان زمری اور اللہ والے ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد لون نے کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ پانی کی کمی اسلام آباد کا بڑا مسئلہ ہے تاہم ہماری حکومت نے اس پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں کئی سال بعد پہلا موسم گرما گزرا ہے جس کے دوران ہمیں پانی کی کمی کی شکایات موصول نہیں ہوئیں، انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اور اللہ والے ٹرسٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی بدولت اسلام آباد کے 30 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا، علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ بیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کروانے کے لیے کردار ادا کیا، وزیر اعظم پاکستان نے ذاتی دلچسپی سے پاکستانی شہریوں کو رہا کروایا اور انہیں ان کے پیاروں سے ملوایا، انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے دوران جس طرح پاکستانی شہریوں کو بہترین پیکج کے ذریعے امداد فراہم کی گئی پناہ گاہوں میں ضرورت مند شہریوں کو باعزت طریقے سے کھانا فراہم کیا جاتا ہے وہ ایک طرح کا کمیونٹی سنٹر ہے یہی ریاست مدینہ کا حقیقی ماڈل ہے علی نواز اعوان نے کہا کہ اللہ والے ٹرسٹ جیسے ادارے حکومت کی معاونت کرتے ہیں، اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اللہ والے ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد لون نے بتایا کہ ان کی این جی او پاکستان میں مستحقین کو کھانا فراہم کرتی ہے اور علاوہ بہت سے فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے، تقریب میں یتیم بچوں کو گرم کپڑے بھی تقسیم کیے گئے، تقریب میں عوامی رابطہ کمیٹی اسلام آباد کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker