اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

آئی جی اسلام آباد پولیس محمد احسن یونس کی طرف سے پہلی کھلی کچہری کا انعقاد

اسلام آباد ،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا آئی جی آفس میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں آنے والے 74 شہریوں کے مسائل سنے،محکمہ پولیس کے سابقہ ملازمین نے بھی اپنے مسائل پیش کیے، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل پر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے، کھلی کچہری کے انعقاد سے خود احتسابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے آئی جی آفس میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، اس موقع پر کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے کھلی کچہری میں آنے والے 74 شہریوں کے مسائل سنے،محکمہ پولیس کے سابقہ ملازمین نے بھی اپنے مسائل پیش کیے ۔ آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سن کربذریعہ فون متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں اور مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ۔محمد احسن یونس نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے، کھلی کچہری کے انعقاد سے خود احتسابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا،سروس ڈلیوری اور شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے،پولیس افسران ہر شہری کا مسئلہ یہ سمجھ کر حل کریں جیسے یہ آپ کا اپنا مسئلہ ہے،ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker