
وہاڑی(محمد اشرف، نمائندہ خصوصی) لڈن پولیس نے بروقت ایکشن لینے ہوئے معصوم بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے جوڈیشل کر دیا۔محسن نامی ملزم نے11 سالہ سہیل کو اغوا کرکے بدفعلی کا نشانہ بنایا۔پولیس کو 15 پر اطلاع ملی تو ایس ایچ او تھانہ لڈن رانا محمد ادریس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور مقدمہ درج کر کے بروقت میڈیکل اور ڈی این اے کروا کے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔پولیس کی اس بروقت کاروائی پر عائدین علاقہ میڈیا اور مدعی نے ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی،ایس ایچ او لڈن رانا محمد ادریس اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ زیادتی اور بدفعلی ایک انتہائی گھنانا فعل ہے اس میں ملوث ملزمان کسی معافی کے لائق نہیں اور ایسے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔