لاہور ،احتساب عدالت لاہورنے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفر نس میں نیب کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو گواہوں کے بیانات پر جرح کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کواحتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفر نس کیس کی سماعت ہوئی ۔احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے ریفرنس پر سماعت کی، عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے نیب کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو گواہوں کے بیانات پر جرح کیلئے طلب کرلیا ۔عدالت نے کیس کی سماعت 22دسمبر تک ملتوی کردی۔