اہم خبریںپاکستانتعلیم

سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہو گا۔اجلاس میں سردیوں کی چھٹیاں آگے بڑھانے سے متعلق وزارت صحت کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں تمام صوبوں سے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔وزارت تعلیم کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اجلاس میں بچوں کی ویکسنیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔وزارت صحت نے وزارت تعلیم کو موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے کی تجویر دے رکھی ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے سردیوں کی چھٹیوں سے اسکولوں میں جاری ویکسی نیشن کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔صوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس شام ساڑھے 5 بجے ہوگا وزرائے تعلیم کے اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker