وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی ، مسودہ وزیراعظم آفس کو بھجوادیا گیا ، بھنگ پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بھنگ کی 100 ارب سے زائد کی مارکیٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں ۔ بھنگ کی کاشت کے پائیلٹ پراجیکٹ کے آغاز کے بعد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قومی بھنگ پالیسی تیار کرلی ، وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ بھنگ پالیسی متعلقہ وزارتوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے ؟ وفاقی کابینہ کی جانب سے پالیسی کی منظوری کے بعد پہلے مرحلے میں 100 کمپنیوں کو بھنگ کی کاشت کے لائسنس جاری کیے جائیں گے ۔شبلی فراز شبلی فراز نے کہا کہ بھنگ کی سو ارب سے زائد کی عالمی مارکیٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں ، بھنگ پاکستان کی برآمدات میں اہم کردار ادا کرے گی ۔وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ بھنگ کی کاشت کے لائسنسوں کے اجرا کے لیے سخت شرائط رکھی گئی ہیں ۔بھنگ کی کاشت کے ایریا کے گرد باونڈری وال اور فیلڈ میں کیمرے لگائے جائیں گے ۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024