اہم خبریںپاکستان

کالے قانون کی حمایت میں کالے کرتوت والے متحد ہوچکے ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی پی کی شکل میں موجود ناسور ملک کے لیے دیمک بنتا جارہا ہے ، بلاول جس عمر میں فیڈر پیتے تھے عمران خان اس وقت بھی دنیا میں مقبول تھے ، کراچی کی عوام کے لیے سہولیات دیکھ کر پی پی کا غصہ جائز ہے،بلاول نے بھٹو اور بے نظیر شہید کی جماعت کو آج دفن کردیا ہے، کالے قانون کی حمایت میں کالے کرتوت والے لوگ متحد ہوچکے ہیں، سندھ کی عوام کالا قانون پی پی کے غلاموں کے منہ پر مار کے رد کرچکی ، مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کے پیروکار ابھی تک اس دور میں موجود ہیں ، کراچی پر ان پڑھ اور جاہل وزرا کا قبضہ ہونے نہیں دیں گے ، پی پی کی سویلین ڈکٹیٹرشپ میں مراد علی شاہ شیخ مجیب کا کردار ادا کررہے ہیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالے قانون کے بانیان اور حمایتیوں کا منہ سندھ کی عوام کالا کرے گی ، عوامی اور متحدہ سیاسی جدوجہد سے جیالوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ، جعلی پرچی چیئرمین اپنی حکومت کے ناپاک ارادوں کو شیلٹر دے رہے ہیں،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی پی کی شکل میں موجود ناسور ملک کے لیے دیمک بنتا جارہا ہے ، بلاول جس عمر میں فیڈر پیتے تھے عمران خان اس وقت بھی دنیا میں مقبول تھے ، کراچی کی عوام کے لیے سہولیات دیکھ کر پی پی کا غصہ جائز ہے،انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری اپنے وزرا کے ہمراہ گرین لائن میں سفر کرکے کچھ شرم کریں ، نوابشاہ کے ٹھگ کراچی کو بھی لاڑکانہ بنانا چاہتے ہیں ، سندھ کی عوام پی پی کے خلاف بھرپور جدوجہد اور بل کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker