اہم خبریںپاکستان

23 مارچ کو کوئی بدامنی ہوئی تو پی ڈی ایم ذمہ دار ہوگی، شیخ رشید

راولپنڈی، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے کہا ہے 23 مارچ کو پریڈ ہوتی ہے، روڈز بند ہوتے ہیں، اگر 23 مارچ کو کوئی بدامنی ہوئی تو پی ڈی ایم ذمہ دار ہوگی۔

راولپنڈی میں زیر تعمیر ماں بچہ اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے کہا ہے کہ 23 مارچ کو یہاں پریڈ ہوتی ہے اور یہ قومی پریڈ ہے، اور ہماری تمام فورسز اپنی ریہرسل اور مشینری کے ساتھ روڈ پر ہوں گی، لانگ مارچ میں کسی بھی بدمزگی کی ذمہ دار اپوزیشن ہوگی، بچے بچے کو پتہ ہے کہ 23 مارچ سے دو 3 روز قبل ہی تمام سٹرکیں بند ہوجاتی ہیں، میں نے کہا ہے کہ اپوزیشن 30 مارچ کو یہاں آئے، اگر آپ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون بھی آپ کو ہاتھ میں نہیں لے گا، لیکن اگر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو قانون بھی ہاتھ دکھائے گا۔ رشید احمد نے بتایاکہ راولپنڈی کاماں بچہ ہسپتال کا 90فیصد کام مکمل ہوچکاہے باقی کام بھی جلد مکمل ہوجائے گا ماں بچہ ہسپتال کے افتتاح کے لیے وزیراعظم عمران خان سے 28فروری 2022کا دن مانگ لیاہے وزیراعظم اس منصوبے کاافتتاح کریں گے 20سال سے راولپنڈی میں ماں بچہ ہسپتال بنانا چاہتے تھے 2005میں کام شروع ہوا مگر 2008میں کام بندہوگیااب اگلے سال فروری میں ہسپتال مکمل ہورہاہے اس کے بعد اس کاباقاعدہ افتتاح ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker