
وہاڑی (آئی پی ایس) چند ماہ قبل ریل بازار کے قریب سے 2 نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر شہری عاصم جان سے 60لاکھ روپے نقدی چھین لے تھے پولیس کی ناقص کارکردگی کے خلاف وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وکیل عاصم جان سے 60 لاکھ لوٹنے والے ڈاکووں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے باوجود تھانہ سٹی پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے فوٹیج میں ڈاکووں کے چہرے واضح ہیں لیکن پھر بھی پولیس کی پرفارمنس نظر نہیں آرہی پولیس والے مدعی کو تھانے میں بلا کر وقت ضائع کرتے رہتے ہیں وکلاء نے تھانہ سٹی پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اس حوالہ سے ڈی پی او امیر عبداللہ نیازی نے کہا کہ تفتیش جاری ہے جلد ملزم گرفتار کرلئے ہیں۔