اہم خبریںپاکستانتازہ تریندلچسپ

جنید صفدر کی شادی، مریم نواز کی آواز میں ایک اور گانا وائرل

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گانے کی ایک اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں مریم نواز ایک رسم کے موقع پر دیگر خواتین کے ہمراہ گانا گا رہی ہیں۔شادی کی تقریبات میں خواتین کا سب سے پسندیدہ گانا میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا یہ ہری ہری چوڑیاں مریم نواز نے گایا جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس میں کوئی اسے نجی معاملہ قرار دے رہا ہے تو کسی کو گانا بہت پسند آیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کسی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ وہ شادی میں کیا کر رہے ہیں، صرف ان کے خلاف موجود مقدمات سے ہے۔خیال رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی، بیٹے کے ولیمے کے باعث مریم نواز نے کچھ روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز رائے ونڈ میں ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker