
اسلام آباد (آئی پی ایس) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد و وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی اے ایم سی آئی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی بیک یارڈ الٹرا ریس ایف نائن پارک میں منعقد کی گئی فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹرایم عبداللہ تبسم کے مطابق ریس میں 150کے قریب رنرز نے شرکت کی جن میں غیر ملکی مردوخواتین، بیوروکریٹس، طلبہ و طالبات اور ملک بھر سے رنرز نے شامل تھے۔ فدا محمد نے مسلسل 26 گھنٹے دوڑ کر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ شیر خان دوسرے نمبر پر رہے۔ فاتح فدا محمد کو نقد انعام پچاس ہزار روپے، میڈل اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔ جبکہ باقی تمام شرکاء کو شرٹس، میڈل اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے اور ٹاپ 15 رنرز کو ورلڈ انٹرنیشنل چیمپئن شپ جو امریکہ میں 2022 میں منعقد کی جائے گی اس کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے اور تحائف بھی دیئے گئے۔ تقریب تقسیم انعامات میں ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم ایم سی آئی سی ڈی اے عامر شہزاد مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات، میڈل اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ کامیاب بیک یارڈ الٹرا ریس منعقد کرنے پر ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم ایم سی آئی سی ڈی اے عامر شہزاد اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس مستقبل میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔ جس سے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے گا۔





