پنجابعلاقائی

وہاڑی سے منشیات فروش گرفتار ، 2 کلو سے زائد چرس برآمد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیرعبداللہ خان نیازی کی ہدایات ڈی ایس پی سرکل صدر وہاڑی مظہر حیات ہراج کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی ملک حبدار حسین اور انچارج چوکی پل 48 عبدالقیوم چوہان کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری ہے انچارج چوکی عبدالقیوم چوہان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پپلی اڈا کے نزدیک بدنام زمانہ منشیات فروش اشرف راجپوت کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے 2660 گرام چرس برآمد کرکے اسے جیل بھجوا دیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی ملک حبدار حسین کا کہنا تھا کے ڈی پی او وہاڑی کے ویژن کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ملزم اشرف ولد علم دین راجپوت جو سکنہ 228 ای بی کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش ہے اور صوبائی سطح پر منشیات کا مکروہ دھندا کرتا ہے جسے مخبر کی اطلاع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور مقدمہ درج کرکے جیل بھیجوادیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker