اسلام آباد،حکومت کی طرف سے او آئی سی سمٹ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ، اجلاس میں آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت منی بجٹ پیش کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے طلب کیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، مشیر پارلیمانی امور اور حکومتی چیف وہپ دونوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، حکومت کا موقف ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس او آئی سی سمٹ کے بعد بلایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دسمبر کے آخری عشرے میں بلائے جانے کا امکان ہے جس میں آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت منی بجٹ پیش کیا جائے گا۔