اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طر ح اسلام آباد میں بھی یوم یکجہتی بلوچستان منایا گیا اس سلسلے میں نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سامنے جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی نائب امیر میاں محمد اسلم ، جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مو لانا ہدایت الرحمن ،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، زبیر صفدر ،میاں محمد رمضان ،فیض بلوچ ،وراحسن خان دیگر رہنمانے خطاب کیا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا حکمران گوادر میں ظلم بند کریں اور مظاہرین کو ان کاحق دیں،گوادر کے عوام ایک ماہ سے سڑک پر بیٹھے اپنا حق مانگ رہے ہیں،گوادر کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اپنے شیرخوار بچوںکے ہمراہ سڑکوں پرآئیں، پورا گوادر مولانا ہدایت الرحمن کی گوادر کو حق دو تحریک پر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔، انھوں نے کہابلوچ عوام محب وطن اور پرامن ہیں۔ حکمران ان کی آواز نہیں سنیں گے، تو ردعمل آئے گا، ملک میں پسماندہ اور مظلوم طبقات کی کبھی شنوائی نہیں ہوئی۔ ایک خاص طبقہ ایوانوںمیں بیٹھا اپنا مال بنا رہا ہے اور انھیں لوگوں کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، مولانا ہدایت الرحمن کی سربراہی میں گوادر کو حق دو تحریک تب تک جاری رہے گی جب تک گوادر کے رہائشیوں کے تمام جائز مطالبات منظور نہیں ہوجاتے، انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کا مقدمہ ہر فورم پر لڑ رہی ہے، بلوچستان کے عوام کے تمام آئینی اور قانونی جائز مطالبات کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔ مو لانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ گوادر تحریک کے مطالبات عوامی آواز ہیں، حکومت انھیں اپنی مخالفت میں سمجھنے کی بجائے تسلیم کرے اور عوام کی مشکلات کا خاتمہ کرے۔ مقامی ماہی گیروں کے لیے روزگار کے ذرائع ناپید ہو چکے،گوادر میں بڑے ٹرالروں کے ذریعے غیر قانونی مچھلی کا شکار نہ صرف گوادر کے ماہی گیروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے بلکہ اس سے سمندر ی حیات کے خاتمہ اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں، انھوں نے کہا گوادر تحریک سی پیک کے خلاف نہیں، کوئی پاگل ہی ہو گا جو ترقی کی مخالفت کرے گا، گوادر تحریک کو سی پیک کی مخالفت سے جوڑنے والے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ بلوچ عوام محب وطن ہیں، مگر ان کے ساتھ زیادتیاں نہیں ہونی چاہییں، علاقے میں جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر لوگوں کی تذلیل نہ کی جائے، سرحدی تجارت پر پابندی ختم کی جائے۔ نصر اللہ رند ھاوا نے کہا گوادر میں 10دسمبر کو مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں تاریخی ریلی نے ریفرنڈم کر دیا کہ وفاقی، صوبائی اور ریاستی ادارے گوادر بلوچستان کے عوام کو حق دیں، مظاہرین پرامن گوادر کی ترقی کے حامی اور پاکستان کے لیے جرات مند بااعتماد عوام ہیں، حکومتیں حالات و مسائل کو الجھانے کی بجائے گوادر ساحل پر ٹرالر مافیا کے خاتمہ اور مقامی ماہی گیروں کے روزگار کو تحفظ دیا جائے، انھوں نے کہا بارڈر پر ایف سی کوسٹ گارڈز کی بجائے صوبائی سول انتظامیہ معاملات کی ذمہ داری لیں، سیکیورٹی کے نام پر غیر ضروری چیک پوسٹس ختم کی جائیں اورعوام کی تذلیل بند کی جائے، شراب خانوں کے لائسنس منسوخ اور منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جائے، نصر اللہ رندھاوا نے کہا گوادر کے عوام کا تعلیم، صحت، پانی و روزگار کا حق تسلیم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker