اہم خبریںپاکستان

فضائی آلودگی کا زور برقرار، لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا

لاہور،پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے، لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر364 پر پہنچ گیا۔شہر کے علاقے کو ٹ لکھپت میں ائیر کوالٹی انڈیکس 542 ریکارڈ کیا گیا، ماڈل ٹان میں 452، گلبرگ میں 446، انارکلی میں 424ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ ہوا جب کہ فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 364 اور گوجرانوالہ میں 258 ہے۔ صوبے کے دیگر شہروں راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، رائے ونڈ اور بہاولپور میں فضائی آلودگی سے شہریوں کو شدید مشکلات اٹھانی پڑ رہی ہیں۔ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق فضائی آلودگی میں بھارت کا دارالحکومت دلی دوسرے نمبر پر ہے، بھارت ہی کا شہر کلکتہ 193 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ ویت نام کا دارالحکومت ہنوئی 190 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی 167 ائیرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا بھر میں ساتویں نمبر، افغانستان کا دارالحکومت کابل 165 انڈیکس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے بیشترحصوں پر براعظمی ہوائیں موجود ہیں۔ پنجاب میں آج اور کل موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker