اسلام آباد،پروگریسیو انصاف گروپ کا اجلاس اتوار کو جی سکس میں منعقد ہوا۔
جس میں سابقہ میر اسلام آباد پیر عادل گیلانی،جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یاسین ،سابق صدر آئی ای اے اے چوہدری عبدالروف،صدر آل پاکستان تاجر یونین محمد اجمل بلوچ ، جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کامران سہراب کیانی، چوہدری طاہر جاویداور 500 سے زائد نیشنل کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اس مشاورتی اجلاس کے تمام مہمان خصوصی نے راو محمد بشیر اور سوسائٹی کے تمام ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کے وہ ہر پروگرایسو انصاف گروپ کا ساتھ دیں گے۔ راو محمد بشیر نے اپنی تقریر میں تمام ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے سوسائٹی کے تمام حقائق سے آگاہ کیا۔ اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کے وہ اس مافیہ سے سوسائٹی کی جان چھڑائیں گے جو 32 سال سے اس پر قابض ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممبران سوسائٹی 19 دسمبر2021 کو ہونے والے الیکشن میں پروگرایسو انصاف گروپ انتخابی نشان ستارہ کو ووٹ دے کر کامیاب کریں اور اس معافیہ سے ہمیشہ کے لئے جان چھڑائیں۔ راو محمد بشیر نے کہا کہ اس سوسائٹی کے ڈویلپمنٹ کے جتنے بھی پرابلم ہیں اس کو جلد از جلد حل کر کے سی ڈی اے سے ایل او پی اور این او سی کے حصول کو یقینی بنا کر جلد از جلد ڈیولپمنٹ کی جائے گی اور ممبران کو ان کا حق پلاٹ کی صورت میں جلد از جلد کیا جائے گا۔