اہم خبریںپاکستان

پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ،چارسنیئر افسران کے تبادلے

لاہور ، پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، گریڈ 19سے 21کے چار افسران کے تبادلے ، ایک افسر کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر گریڈ 21کے افسر ذوالفقار حمید کوایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں ایڈیشنل آئی جی انٹرنل اکاونٹبیلیٹی برانچ سی پی او پنجاب کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر محمد عابد خان کو سی پی او فیصل آباد کے عہدے سے ہٹا کر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔یس ایس پی ایڈمن لاہور غلام مبشر میکن کو سی پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ڈی سی سہالہ اشفاق عالم کو گریڈ 20میں ترقی دیتے ہوئے ڈی آئی جی انٹرنل اکاوننٹبیلیٹی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں ڈپٹی آئی جی ٹریننگ پولیس سی پی او لاہور کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے ۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے چاروں افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker