اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے ، راجہ شیراز کیانی

اسلام آباد,عوامی رابطہ کمیٹی اسلام آباد کے ریجنل سیکرٹری اور سابق اپوزیشن لیڈر ایم سی آئی راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور شہر ہو یا دیہات ہر جگہ تاریخی کام ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک عوامی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، معاونِ خصوصی وزیراعظم پاکستان علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کی ہر دم متحرک، ایماندار اور ولولہ انگیز قیادت میں اسلام آباد کا نقشہ بدل چکا ہے، شہری اور دیہی علاقوں کو یکساں فنڈز میسر ہیں اور نت نئے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح ہو رہے ہیں، شیراز کیانی نے کہا کہ آج ہمارے کاموں کی وجہ سے ہمیں اپوزیشن دور دور تک نظر نہیں آتی کیونکہ عوام ان لٹیروں کی بات سننے کو تیار نہیں۔ اسلام آباد کے آمدہ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ یہ بلدیاتی انتخابات پاکستان تحریک انصاف کو کارکردگی کی بنیاد پر لڑے گی اور ثابت کر دے گی کہ اسلام آباد صرف پی ٹی آئی کا ہے اور رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker