اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

پمز اسپتال میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

اسلام آباد ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی شام 13 سال کی بچی والدہ اور نانا کے ساتھ پمز اسپتال آئی تھی،ملزم رہنمائی کا جھانسہ دے کر بچی کو گاڑی میں لے گیا اور وہاں اس سے زیادتی کی۔اسلام آباد پولیس حکام نے مزید بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ فارنزک کے لیے بچی اور ملزم کے سیمپل لاہور بھیجے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker