
صوابی (آئی ایس پی) کے پی میں بلدیاتی انتخابات میں ضابطے کی خلاف ورزی پر قومی اسمبلی کے سپیکراسد قیصر کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر صوابی نے جاری کرتے ہوئے اور انہیں 13 دسمبر کو طلب کیا ہے ۔ نوٹس کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی ایم او کے مطابق اسد قیصر مبینہ آڈیو کلپ میں ووٹرز سے اپیل کر رہے تھے اور انہوں نے پی ٹی آئی امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔