پنجابعلاقائی

وہاڑی میں محکمہ جنگلات کی کارروائی ، لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ درخت برآمد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) وہاڑی محکمہ جنگلات کے ایس ڈی او نے  بلاک آفیسر اور گارڈز کے ہمراہ میلسی میں چوروں کے کارروائی کرکے 7لاکھ 10 ہزار مالیت کی کٹے ہوئے درخت برآمد کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق میلسی میں زاہد اور طاہر ولد حاجی محمود وغیرہ نے اپنے 8 ساتھیوں کے مدد سے مبینہ طور طور پر شیم کے درخت کاٹ لئے تھے جن کی مالیت لاکھوں روپے تھی۔ خفیہ اطلاع  پر ایس ڈی او راجہ اظہر حیات ، بلاک افسر چوہدری اظہر شریف اور فاریسٹ گارڈ صابر مگسی نے سٹی پولیس کے ساتھ آرے پر کٹائی کے دوران کاروائی کرتے ہوئے سرکاری مال مسروقہ اور ٹریکٹر ٹرالی برآمد کرلی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker