
اسلام آباد،چیئرمین سی ڈی اے صاحب اور ممبر انجینئرنگ کی ہدایت پر ڈی جی واٹر مینجمنٹ سردار خان زمری کا جی ٹین فور واٹر ورکس کا دورہ، جاری کام کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر انجینئرنگ کی ہدایت پر جی ٹین فور واٹر ورکس کی سپلائی لائنز کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ، 20انچ کا پائپ ڈال کر نیٹ ورک بھی الگ ڈال دیا گیا ہے ، لیکج کا مسئلہ بھی ختم کر دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے متعلقہ سیکٹر میں پانی سپلائی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے ،جی ٹین ون کی سپلائی پہلے 8گھنٹے کی جاتی تھی اب چھ گھنٹے میں سپلائی مکمل ہو جاتی ہے ، پریشر نوے پائونڈ سے 120پائونڈ پر چلا گیا ہے ، اس کے نتیجے میں پانی اور بجلی کی بھی بچت ہو گی ۔