پاکستانعلاقائیگلگت بلتستان

ماحولیاتی آلودگی سے پہاڑوں کے قدرتی حسن خطرات لاحق ہیں، وزیراعلی گلگت بلتستان

گلگت (آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد سیاحت، آلودگی، جنگلات کے کٹاؤ اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے پہاڑوں کے قدرتی حسن کو تباہ ہونے سے بچانے کے لئے آگاہی کے طور پر 11 دسمبر کو عالمی طور پر پہاڑوں کا دن منایا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے یہاں دنیا کے تین عظیم پہاڑ قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش کے ملاپ کا دلفریب منظر جاذب نظر آتا ہے۔ گلگت بلتستان میں 26 ہزار فٹ سے بلند کئی چوٹیاں موجود ہیں جو پوری دنیا کے لیے کشش کا باعث ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہاڑوں کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لئے تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ محدود وسائل کی وجہ سے جنگلات کا کٹاؤ ایک بڑا چیلنج ہے۔ بین الاقوامی برادری اور مالیاتی اداروں کو پہاڑوں کے قدرتی حسن کے تحفظ کو ممکن بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پہاڑوں کے قدرتی حسن کو خطرات لاحق ہیں بروقت اقدامات کرنے سے پہاڑوں کے قدرتی حسن کو بچایا جاسکتا ہے۔ جنگلات کے کٹاؤ کی روک تھام کے لئے متبادل توانائی فراہم کرکے مقامی کمیونٹی کو بہتر سہولیات دے کر اس بڑے چیلنج سے نمٹا جاسکتا ہے۔ بین الاقوامی برادری اور مالیاتی اداروں کا اس حوالے سے خصوصی تعاون درکار ہے۔ صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود پہاڑوں کے قدرتی حسن کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کے نقصانات سے بچاؤ کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے گلگت  بلتستان کے عوام اور یہاں کے قدرتی حسن کو دیکھنے کیلئے آنے والے سیاحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ پہاڑوں کے قدرتی حسن کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کے مضر نقصانات سے بچاؤ کیلئے انفرادی طور پر اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنا کردارادا کریں تاکہ گلگت  بلتستان کے قدرتی حسن کو آنے والے نسلوں تک محفوظ رکھا جاسکے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر نقصانات سے بچا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker