اسلام آباد، جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315ارب ڈالر پر پہنچ گئی،حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال پر اعدادوشمار جاری کر دیئے
پارلیمانی سیکریٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ نے معاشی اعشاریوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ن لیگ اپنے دور میں 284ارب ڈالر جی ڈی پی چھوڑ کر گئی،جی ڈی پی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح 315ارب ڈالر پر پہنچ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی، وزیراعظم عمران خان نے پہلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، معیشت، صنعت اور زراعت کا بنیادی ڈھانچہ بن چکا ہے،اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 12فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال ترسیلات زر کا حجم 10.55ارب ڈالر تک پہنچ گیا،زر مبادلہ کے ذخائر میں 13فیصد اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ کی نسبت رواں سال ایکسپورٹ مصنوعات میں 27فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایکسپورٹ گڈز 12.35ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں،رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 30فیصد اضافہ ہوا۔ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 7.84 ارب ڈالر ہوئیں۔ آئی ٹی ایکسپورٹس میں 39فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ جولائی تا اکتوبر2022میں آئی ٹی ایکسپورٹس 830ملین ڈالر رہیں۔ جولائی تا نومبر2022میں 2314ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا،پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 71فیصد اضافہ ہوا۔ ٹریکٹرز کی سیلز میں 14فیصد اضافہ ہوا۔ ڈومیسٹک سیمنٹ کی سیلز میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال فرٹیلائزر یوریا کی سیلز 10فیصد بڑھیں،رواں سال پیٹرولیم سیلز میں 22 فیصد اضافہ دیکھا گیا،گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کاٹن کی سیلز میں 54فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔لارج ا سکیل مینو فیکچرنگ انڈیکس میں 5فیصد اضافہ ہوا