بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار دلیپ کمار دلیپ کمار کی پیدائش 11 دسمبر 1922 کو برطانوی ہندوستان کے پشاور (اب پاکستان کا شہر)میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف خان تھا۔ یوسف خان نے ناسک میں اپنی تعلیم حاصل کی اور راج کپور بچپن میں ہی ان کے دوست بن گئے۔ گویا دلیپ کمار کا فلمی سفر وہیں سے شروع ہو چکا تھا۔ 22 سال کی عمر میں دلیپ کمار کو پہلی فلم ملی۔ 1944 میں انہوں نے فلم ‘جوار بھاٹا’ میں کام کیا تھا لیکن اس فلم کو زیادہ توجہ حاصل نہیں ہو سکی۔ر دلیپ کمار کے 98 ویںیوم پیدائش پر دنیا بھر سے ان کے مداحوں نے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔بالی ووڈ کے لیجنڈری مرحوم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی 99ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے جذباتی خط لکھا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کے یومِ پیدائش سے پہلے، ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے ایک جذباتی خط لکھا جس میں ان کے شوہر اور آنجہانی اداکار دلیپ کمار کے بچپن اور خاندان کی تفصیلات بیان کی گئیں۔انہوں نے لکھا کہ تقسیم ہند سے قبل سال 1922 میں 11 دسمبر کی سرد ترین رات میں میری جان یوسف صاحب کی پیدائش ہوئی اور آج ان کی 99ویں سالگرہ منائی جائے گی۔سائرہ بانو نے لکھا کہ درحقیقت، لاکھوں مداح اور میں (ان کی فین نمبر 1) اس دن کو خاموشی سے منانے جا رہے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ وہ ہمیشہ ہماری زندگی میں ہمارے ساتھ ہیں، حقیقت یہ ہے کہ دلیپ صاحب بہت خوش تھے اور اس بات پر فخر ہے کہ وہ ایک غیر منقسم بھارت میں پیدا ہوئے تھے اور وہ ایک بڑے، خوش کن خاندان میں پلے بڑھے تھے جو بزرگوں کے احترام کے بندھنوں سے جڑے ہوئے تھے جہاں بچوں اور خواتین کی خوب دیکھ بھال اور عزت کی جاتی تھی۔خط میں مزید لکھا گیا کہ دلیپ صاحب کو اس حب الوطنی پر بھی فخر تھا جو ان کے والد نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں میں ڈالا تھا اور جو آزادی انہیں اور ان کے گیارہ بہن بھائیوں کو تمام برادریوں اور سماجی اور معاشی پس منظر کے لوگوں کے ساتھ گھل مل جانے کا انتخاب کرنے کے لیے دی گئی تھی، ان کی شاندار زندگی تھی اور انہیں زندگی کے تمام شعبوں اور معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں سے بہت محبت ملی۔اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سائرہ بانو نے لکھا کہ دلیپ صاحب سے میری شادی کے بعد مجھے ایسی زندگی کی عادت ڈالنے میں کوئی دقت نہیں ہوئی جہاں غیر اعلانیہ مہمانوں کا استقبال کیا جاتا تھا اور انہیں لذیذ کھانوں سے نوازا جاتا تھا، ہماری زندگی کے تمام خاص موقعوں پر گھر کو لوگوں اور پھولوں سے بھرا دیکھا۔انہوں نے لکھا کہ دلیپ صاحب کے فلم انڈسٹری اور ہماری کمیونٹی کے بھی دوست تھے جو ہمارے ہاں سالگرہ، عید، دیوالی، کرسمس وغیرہ کے موقعوں پر گھر میں آتے تھے۔اپنی شادی کی سالگرہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے سینئر اداکارہ نے لکھا کہ جیسا کہ میں نے دو ماہ قبل ہماری شادی کی سالگرہ کے موقع پر کہا تھا، وہ ہمارے درمیان ہیں۔سائرہ بانو نے اپنے خط کے اختتام میں لکھا کہ آج ایک بار پھر محسوس کر سکتی ہوں کہ میں ابھی بھی اکیلی نہیں ہوں نہ کبھی ہوں گی، سالگرہ مبارک ہو، جان۔واضح رہے کہ رواں سال 7 جولائی کو بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔