اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اے این پی رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے پی ٹی آئی میں شامل

پشاور،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔اے این پی رہنما سینیٹر الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان سے ملاقات کی اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ غضنفر بلور مرحوم بشیر بلور اور سابق وفاقی وزیر غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔ ترجمان اے این پی خیبر پختونخوا کا کہناہے غضنفربلور غیر سیاسی ہیں،اے این پی میں شامل بلورخاندان پارٹی کیساتھ ہے، غضنفربلورکوپی ٹی آئی میں عہدہ مل رہا ہے تو ان کے ساتھ ہماری نیک خواہشات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker