اہم خبریںپاکستانتجارت

مہنگائی 18فیصد سے نیچے نہ آسکی، ایک ہفتے میں 19اشیا مزید مہنگی، ادارہ شماریات

اسلام آباد ، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18فیصد سے نیچے نہ آسکی اورایک ہفتے میں 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07فیصد کی معمولی کمی ہوئی ، مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 9اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23میں استحکام دیکھا گیا، ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں 6روپے 18پیسے فی کلو اضافہ ہوا ،دال چنا 4روپے 20پیسے ،دال ماش 7روپے 7پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے دال مونگ 3روپے 85پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ، لہسن ایک روپے 93پیسے پیاز 64پیسے فی کلو مہنگا ہوا ،آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا، کوکنگ آئل، چاول خوردنی گھی اور بیف مہنگا ہوا ۔حالیہ ہفتے ٹماٹر 13روپے 15پیسے فی کلو سستے ہوئے ،زندہ مرغی کی قیمت میں24 روپے 71کمی ہوئی ، آلو 2روپے 64پیسے فی کلو سستے ہوئے، اہل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71روپے50پیسے ،بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5روپے 41پیسے فی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 95پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker