
اسلام آباد ،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر شہری کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کاہلی اور سستی برتنے پر ایس ایچ او تھانہ گولڑہ کو معطل کردیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او نے ایف آئی آر کے اندراج میں جان بوجھ کر تاخیر کی۔ آئی جی اسلام آباد نے میٹنگ میں تمام ایس ایچ اوز کو کسی بھی وقوعے کی فوری کمپیوٹرائزڈایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج ہر شہری کا بنیادی حق ہے،تاخیر کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔