اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف خاندان ٹی ٹی سکینڈل کے شریک ملزم کیخلاف ضمنی  ریفرنس دائر

اسلام آباد(آئی پی ایس) نیب نے شہباز شریف خاندان ٹی ٹی سکینڈل میں شریک ملزم علی احمد خان  کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کردیا ۔ نیب حکام نے یہ ریفرنس احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک کے روبرو ریفرنس دائر کیا گیا۔ ملزم علی احمد خان کو 13 دسمبر کو ریفرنس کی نقل فراہم کردی جائے گی۔ نیب کے مطابق احمد علی خان  شہباز شریف فیملی کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شریک ملزم  ہے اور ملزم کے اکاؤنٹ میں 4 کروڑ 10 لاکھ روپے جمع کرائے گئے تھے۔ نیب نے کہا ہے کہ ملزم احمد علی خان  شہباز شریف فیملی کا بے نامی دار ہے اور اس نے دوران تفتیش 3 مختلف بیانات دیئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker