
اسلام آباد ، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا میں اسلام آباد کیلئے مختلف منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں اسلام آباد پولیس کا ایک ترقیاتی منصوبہ، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے 2 ترقیاتی منصوبہ جات جبکہ مارکیٹ کمیٹی (فروٹ منڈی)اور مزار حضرت بری امام کا ایک ایک ترقیاتی منصوبہ زیر غور لائے گئے۔ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے 2 ترقیاتی منصوبہ جات جن میں”ڈویلپمنٹ ورکس ان سیکٹورل / رورل ایریا آئی سی ٹی”،مالیتی 239 اعشاریہ599 ملین، اور "ڈویلپمنٹ ورکس ان یونین کونسلز علی پور، کھنہ ڈاک، ترلائی، چک شہزاد، کری، تمیر، پنڈ بیگوال، چراہ، کورال، لوھی بھیر، پگھ پنوال، مغال، سہالہ، روات اورہمک اسلام آباد” مالیتی 350ملین اور سیکڑ آئی نائن میں اسلام آباد میں ڈسپنسری کے قیام کا منصوبہ مالیتی 89 اعشاریہ 479ملین منظور کیے گئے۔فروٹ منڈی (آئی 11/4)اسلام آباد کا ترقیاتی منصوبہ "سٹرکچرل ریحیبلیٹیشن اینڈ اپگریڈیشن آف اکزسٹنگ انفراسٹرکچر آف فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ہول سیل مارکیٹ آئی-11/4 اسلام آباد” مالیتی 360 اعشاریہ267 ملین منظور کیا گیا۔اسلام آباد پولیس کا ایک منصوبہ "کنسٹرکشن آف آر سی سی بونڈری وال انڈرپاس اینڈ الائیڈ ورکس ایٹ چائنہ ایمبیسی الانگ 3 ایوینو اسلام آباد” مالیتی 270 اعشاریہ056ملین منظور کیا گیا۔