اہم خبریںپاکستانصحت

افغانستان ریڈ کریسنٹ کے وفد کا ہلال احمر پاکستان کا دورہ

اسلام آباد،افغانستان ریڈ کریسنٹ کے پانچ رکنی وفد کا دورہ ہلال احمر پاکستان،چئیرمین ہلال احمر جناب ابرار الحق سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان وفد میں قائم مقام صدر افغانستان ریڈ کریسنٹ مولوی مطیع الحق خالص،غلام حبیب حسام،انعام اللہ،عبد الحی،عبد البصیر شامل تھے۔ہلال احمر کی جانب سے وائس چیئرمین جناب آصف باجوہ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عدیل نواز اور افسران موجود تھے۔افغانستان ریڈ کریسنٹ کے قائم مقام صدر مولوی مطیع الحق خالص نے افغانستان میں ادارہ کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیل سے بتایا۔انہوں نے ہلال احمر پاکستان کی جانب سے امداد اور تعاون کو بھی سراہا۔اس موقع پر ہلال احمر کے چئیرمین جناب ابرارالحق نے کہا کہ افغانستان ہمارا نہ صرف ہمسایہ بلکہ برادر ملک ہے۔افغان عوام کے لئے ہلال احمر اپنی خدمات جاری رکھے گا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہلال احمر پاکستان نے اپنی بساط کے مطابق انسانیت کی بلا امتیاز،بلا رنگ و نسل خدمت کر رہا ہے۔پاکستانی قوم ہمیشہ افغانستان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔تنازعات،خشک سالی،وبا،نقل مکانی اور خوراک کی قلت نے افغان عوام کو سخت متاثر کیا ہے۔موجودہ صورتحال میں بھی افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔دونوں ادارے مل کر افغان عوام کی امداد و بحالی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ ہلال احمر پاکستان ماہ اکتوبر میں ترک ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے چھ ہزار خاندانوں کے لئے امدادی فوڈ پیکج طورخم بارڈر کے ذریعے افغان حکام کے حوالے کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker