پشاور (آئی پی ایس) ایف آئی اے پشاور انٹی کرپشن سرکل نے مختلف کارروائی کے دوران متروکہ املاک وقف بورڈ کی کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کرالی ۔ ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل پشاور نے ایک جے آی ٹی تشکیل دی تھی جس نے یہ کارروائی کی ۔ اعلامیہ کے مطابق پشاور کے علاقے شیخ آباد میں 28 کینال پارک کی جگہ کو سیل کرکے متروکہ املاک وقف بورڈ کے حوالے کردیا یہ زمین ٹی ایم اے ٹاؤن ون کے زیراستعمال کی تھی اور اس نے طے شدہ رقم کی ادائیگی نہیں کی تھی۔ زمین کی قیمت 1580 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔ دوسری کارروائی محلہ جوگن شاہ میں کی گئی جہاں 9 مرلہ پلاٹ کو خالی کرالیا گیا جس کی مالیت 31.5 ملین روپے ہے ۔ تیسری کارروائی گڑمنڈی روڈ پر کی گئی جہاں 8 دکانوں کرائی گئیں جن کی مالیت 80 ملین روپے ہے۔ گڑمنڈی میں ہی ایک اور کارروائی کے دوران 10 مرلہ پلاٹ پر بنی 10 دکانیں قابضین سے خالی کرالی اس جائیداد کی مالیت 31.5 ملین روپے ہے یہ جگہیں کئی دہائیوں سے غیرقانونی قابضین کے پاس تھیں۔ واگزار کرائی گئی تمام جائیدادیں متروکہ املاک وقف بورڈ کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ایف آئی اے نے ناہندگان سے 20 لاکھ بھی وصول کرکے ای ٹی پی بی کے سپرد کردی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق واگزار جائیداد اور رقم کی کل مالیت 1961.5 ملین روپے ہے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024