اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

چیئرمین سی ڈی اے کا سیاحتی مقامات کا دورہ،جاری کا موں کا جائزہ

اسلام آباد،اسلام آباد میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سی ڈی اے بھر پور اقدا ماات اٹھا رہا ہے۔اس سلسلے میں شہر کے مختلف سیا حتی مقا مات پر تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ ان مقا مات پر عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنا یا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کے چیئرمین نے جمعرات کے روز اعلی افسران کے ہمراہ اسلام آباد کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چئیر مین سی ڈی اے نے لیک ویو پارک، شکرپڑیاں، دامن کوہ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیا حوں کے لئے دستیاب سہو لتوں اور ان مقا مات پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ہدا یت کی گئی کہ لیک ویو پارک ،دامن کوہ اور دیگر مقا مات پر معذور افراد کی سہولت کے لئے واش رومز تعمیر کئے جائیں۔ مزیدبرآں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اسلام آباد کے تمام تفریحی مقامات کو ماڈل پوائنٹس بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker