پنجابصحتعلاقائی

وہاڑی میں کورونا کی بوسٹر خوراک لگانے کا آغاز  

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے اچانک جمنیزیم وہاڑی میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر  کا دورہ کیا انہوں نے سٹاف کی حاضری اور سٹاک رجسٹر چیک کیا اورسینٹر میں موجود ویکسین کا بھی معائنہ کیا سسٹنٹ کمشنر وہاڑی نے پہلے سے نامکمل انتظامات کو فوری مکمل کرایا سسٹنٹ کمشنر وہاڑی کی نگرانی میں پینے کے صاف پانی کے لیے الیکٹرک واٹرڈسپنسر نصب کیا گیا ایمرجنسی روم کی بیوٹیشن ریپئرنگ اور واش رومز کی ریپئرنگ سمیت دیگر نامکمل ریپئرنگ اور بیوٹیشن کے انتظامات کو مکمل کراکرانتظامیہ کے حوالے کیا گیا اس موقع پر اے سی وہاڑی کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سنٹر میں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں شہریوں کی سہولت کو مدنظررکھتے ہوئے لاہوراسلام آباد اور ملتان کے بعد اب وہاڑی میں بوسٹر ڈوز کا آغاز کردیا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیزمیں غفلت سے دوبارہ خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے تمام شہری ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنائیں سماجی فاصلہ برقراررکھیں اور ماسک کی پابندی کریں دوسری جانب شہریوں نے بوسٹرڈوز کے آغاز پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا عملہ صفائی کی حاضری چیک کی اور خاکروبوں کو شاباش دی اے سی وہاڑی پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے زیر اہتمام انڈر16 ٹرائل کمپ بھی گئے جہاں کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملے اور ان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker