اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اثاثہ جات کیس، آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت

اسلام آباد،سپریم کورٹ میںاسپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔آغا سراج درانی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے مطابق آغا سراج درانی نے نیب اتھارٹیز کو گرفتاری دے دی ہے،احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کو جوڈیشل کردیا ہے ۔وکیل نے موقف اپنایا کہ آغا سراج درانی کی وراثتی جائیدادکا درست تخمینہ نہیں لگایا گیا ۔جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ پھر ہم نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہیں ۔سپیشل پراسیکوٹر ستار اعوان نے کہا کہ نیب کی جانب سے جواب بھی جمع کروادیا ۔سپریم کورٹ نے نیب جواب کی کاپی آغا سراج درانی کے وکیل کو دینے کی ہدایت کردی۔عدالت نے دو شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی ۔کیس کی مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker