
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک طرف مریم بی بی درس دیتی ہیں کہ ان کی زاتی زندگی پر کوئی بیان بازی نہ ہو اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور دوسری طرف لوگوں کی ذاتی زندگیوں کی وڈیو بڑے فخر سے پریس کانفرنس میں پیش کرتی ہیں اور صفدر صاحب لوگوں کی باتھ رومز کی گندی وڈیوز لا رہے ہیں،آپ اور آپکی منافقت۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ کیپٹن صفدر کا یہ بیان کہ اتنی گندی وڈیو ریلیز ہونے والی ہیں کے دیکھنے کے بعد عرق گلاب سے آنکھیں دھونی پڑنی ہیں ایک افسوسناک،اقدار کی پستی کی طرف گامزن ن لیگ کی اصل شکل ہے۔کیپٹن صفدر لگاتار گندی وڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ن احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی۔
ایک طرف مریم بی بی درس دیتی ہیں کہ ان کی زاتی زندگی پر کوئی بیان بازی نہ ہو اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور دوسری طرف لوگوں کی زاتی زندگیوں کی وڈیو بڑے فخر سے پریس کانفرنس میں پیش کرتی ہیں اور صفدر صاحب لوگوں کی باتھ رومز کی گندی وڈیوز لا رہے ہیں۔
آپ اور آپکی منافقت https://t.co/wXuZeRvl9l
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 9, 2021