
راولپنڈی (آئی پی ایس) روٹس سکول گلزارقائد کیمپس میں اسٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ایم پی اے فرح آغا ، ایم پی اے عابدہ بی بی، سینئر کنوئنر عوامی رابطہ کمیٹی این اے 53 نے شرکت کی ، برانچ ہیڈ گلزار قائد سمعیہ نثار، اکیڈمک کوآرڈینیٹر سارہ حبیب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، ایم پی اے فرح آغا ، ایم پی اے عابدہ بی بی نے اسٹوڈنٹس کونسل سے حلف لیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فرح آغا نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے آنے والی نسلوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی انتہائی اہم ہے،ان کا کہنا تھا کہ آج تک دنیا میں جن اقوام نے ترقی کی تعلیم کے ذریعے کی، روٹس سکول سسٹم پاکستان میں معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ روٹس سکولز کا اسٹاف انتہائی محنتی ہے اور بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کیلئے اہم کردارادا کررہا ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عابدہ بی بی کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات محنت اور لگن کو شعار بنائیں، نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی انتہائی اہم ہیں، اسٹوڈنٹس کونسل اور سوسائٹیوں میں طلبہ کی شرکت سے ان میں اعتماد سازی کیلئے اہم ہیں، انہوں نے روٹس سکول گلزار قائد برانچ کی کارگردگی کی بھی تعریف کی ، ان کا کہنا تھا کہ بہترین نتائج پر روٹس سکولز گلزار قائد کی برانچ ہیڈ گلزار قائد سمعیہ نثار، اکیڈمک کوارڈینیٹر سارہ حبیب مبارکباد کی مستحق ہیں۔