اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں،درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے بدھ کے روز جی ٹی روڈ ترنول، سیکٹرG-9/1 اور سیکٹر G-7/3-4 میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات خاتمے کے لئے بھر پور کارروائیاں کیں۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ ترنول پر روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے دوران درجنوں اسٹالز بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دئیے گئے جبکہ سرکاری اراضی پر بنائے گئے 6 غیر قانونی واش رومز بھی مسمار کر دئیے۔ اس آپریشن میں تجاوزات کنندگان کا 8 ٹرک سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ یہ آپریشن جھنگی سیداں سے شروع کیا گیا جو کہ ترنول تک جاری رہا۔اسی طرح ایک کارروائی کے دوران بلڈنگ کنٹرول کے عملے کے ہمراہ سیکٹر G-9 میں ایک رہائشی گھر میں بلڈنگ قوانین کے برعکس تعمیر ہونے والے 2 غیر قانونی کمرے بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دئیے گئے۔اسی طرح سیکٹر G-7/3-4 میں 1 چار دیواری اور 1 داخلی دروازہ بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تجاوزات پر قابو پانے کے لئے انسدادِ تجاوزات مہم زوروشور سے جاری ہے اور قبضہ مافیا سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker