
اسلام آباد ، نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آبا د محمد احسن یونس نے اپنے عہدے کا چارج شہدا کے بچوں اور فیملیز کے ساتھ سنبھالا۔
بدھ کو ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس نے اپنے عہدے کا چارج شہدا کے بچوں اور فیملیز کے ساتھ سنبھالا ۔انھوں نے شہداکی فیملیز کو کہا کہ میں جو آج اس عہدہ پر پہنچا ہوں ،وہ آپ کی دعاوں کی بدولت ہے، مجھ سمیت اسلام آباد پولیس کا ہر افسر آپ کا خادم ہے، آپ کے بچوں کا خیال رکھنا ہمارا بنیادی فرض ہے آپ کی خوشی ہماری خوشی ہے اور آپ کا ہر غم ہمارا غم ہے ۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس افسران ہمارے سروں کا تاج ہیں۔ آخر میں آئی جی اسلام آباد نے شہداکی فیملیز کے ساتھ اپنا ذاتی موبائل نمبر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی بھی وقت ہماری ضرورت ہوتو مجھے بلاجھجک فون کر سکتے ہیں، آپ کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔مزید انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات ہیں