اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے ، اسلام آباد میں پانی ضائع کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) نے اسلام آباد میں پانی ضائع کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا، گاڑیاں دھونے اور غیر ضروری طور پر پانی ضائع کرنے پر مختلف سیکٹرز میں پانچ افراد کو 2سے 5ہزار روپے تک کے جرمانے کر دیئے گئے ، تمام افراد کو چالان کے ساتھ ساتھ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پانی ضائع ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے سی ڈی اے نے بدھ کے روز سیکٹر ایف الیون ٹو میںگاڑیاں اور فرش دھونے اور پانی ضائع کرنے پر مختلف گھروں پر جرمانے عائد کر دیئے ہیں ، ان افراد جو چالان کے ساتھ ساتھ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ پانی ایک نعمت ہے اور اس اقدام کا مقصد اسلام آباد میں پانی کو ضائع ہونے سے روکنا ہے، گاڑیاں اور فرش دھونے سمیت باغبانی میں پانی کے غیر ضروری استعمال میں احتیاط برتی جائے ،پانی ضائع کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker