اسلام آبادعلاقائی

سپیشل بچوں کیلئے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد (آئی پی ایس) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نارتھ زون کی جانب سے سپیشل بچوں کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کے مہمان خصوصی ڈی جی سپیشل ایجوکیشن شیخ اظہر سجاد تھے جبکہ دیگر شرکاء میں ادارے کے سپیشل بچے ،اساتذہ کرام اورموٹروے پولیس کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے شرکت کی ۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بصارت سے محروم بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا تقریب کو آگے بڑھاتے ہوئے موٹروے پولیس کے انسپکٹر ثاقب وحید نے ملٹی میڈیا کے ذریعے روڈ سیفٹی پریزنٹیشن پیش کی جس میں انہوں نے ٹریفک سے متعلق امور پر روشنی ڈالی جن پر عمل کرکے محفوظ رہا جا سکتا ہے پریزنٹیشن کے آخر میں خصوصی بچوں سے روڈ سیفٹی کے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے صحیح جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے سیمینار کے آخر میں مہمان خصوصی ڈی جی شیخ اظہر سجاد کا کہنا تھا کہ روڈ سیفٹی سپیشل بچوں کے لیے اتنی ہی اہم ہیں جتنی دوسرے افراد کے لیے ہے آج ان بچوں نے اس سیمینار میں جو سیکھا نہ صرف ان باتوں پرخود عمل کریں گے بلکہ دوسروں کو معلومات فراہم کریں گے ۔آج سے یہ تمام بچے روڈ سیفٹی ایمبیسڈر ہیں جو روڈ سیفٹی کا پیغام جہاں تک ممکن ہو پہنچائیں گے انہوں نے موٹر وے پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا جس کے ساتھ تحائف کے تبادلے کے بعد تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker