اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے، بلڈنگ کنٹرول کو نومبر میں 1ارب 37 کروڑ سے زائد ریونیو موصول

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو نومبر 2021میں ایک ارب تین سو چھہتر ملین دو لاکھ اڑتیس ہزار نو سو نو روپے موصول ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے رواں برس نومبر کے مہینے میں اسلام آباد کی 38 رہائشی عمارتوں کو مکمل ہونے اور انکی جانچ پڑتال کے بعد تکمیلی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے جسکی مد میں دو ملین نو لاکھ پندرہ ہزار روپے وصول کئے گئے، اسی طرح کمرشل عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں ایک ارب تین سو پینسٹھ ملین چھ لاکھ ستاسی ہزار روپے وصول کئے گئے۔ جبکہ 41 رہائشی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں ایک ملین دو لاکھ چالیس ہزار روپے وصول کئے گئے اسی طرح 81 کمرشل عمارتوں کو تین ملین تین لاکھ ستر ہزار روپے میں این او سی جاری کئے گئے۔ جبکہ 142 رہائشی عمارتوں کو دو ملین پانچ لاکھ چوبیس ہزار روپے میں این او سی جاری کئے گئے، اسی طرح بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر بلڈنگ مالکان کو 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیاواضح رہے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو رواں برس ماہ نومبر 2021 میں ایک ارب تین سو چھہتر ملین دو لاکھ اڑتیس ہزار نو سو نو روپے موصول ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker