
اسلام آباد ، صوبہ ہزارہ تحریک کے وفدنے چیئرمین تحریک سردار محمد یوسف اور سینیٹر محمد طلحہ محمود کی قیادت میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی صوبہ ہزارہ کے قیام کے حوالے سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
وفدمیں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، پروفیسر سجاد قمر، سابق ایم پی اے میاں ضیا الرحمن، سابق ایم پی اے عبدالستار، سید ریاض علی شاہ،سید گل بادشاہ،پرنس فضل حق،مولانا عبدالمجید ہزاروی، انجنیئر افتخار احمد، قاری محبوب الرحمن،چوہدری ماجد مختار گجر، سید رفیع اللہ شیرازی ،ملک سجاد اعوان، سید تبارک شاہ،سردار اویس،حسنین شاہ،سردار زاہد منان،محمد صادق سمیت دیگر شریک تھے ۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ وہ ہر ممکن تعاون کریں گے۔انھوں نے کہا کہ یہ امر خوشی کا باعث ہے کہ صوبہ ہزارہ کا مطالبہ سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں آگیا ، یہ پاکستان کی جمہوریت اور پارلیمنٹ پر اعتماد کی علامت ہے۔