
اسلام آباد، چیئرمین چوہدری ناصر محمود نے پاکستان عوامی لیگ کی تنظیم نو کا اعلان کر دیا۔
بدھ کو یہاںچیئرمین پاکستان عوامی لیگ چوہدری ناصر محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم پارلیمانی نظام کے خلاف تاریخی جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں،صدارتی نظام ہی وقت کی اہم ضرورت ہے،ہم عملی جدوجہد سے مسائل میں الجھے عوام کی مدد کریں گے۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری اسد الحق قریشی نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک میں صرف اشرافیہ اور مافیا نے ترقی کی، عام آدمی 50سال سے مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد لطیف عباس اور سی ای سی ممبر راجہ آفتاب نے کہا کہ موجودہ نظام میں عام آدمی انصاف کے لئے نسل در نسل ترستا رہتا ہے ،اس نظام کی تجارتی پالیسیاں سرمایہ داراروں کے مفاد کیلئے بنائی گئی ہیں۔